17 اپریل 2010 - 19:30

آیت‏اللہ «سید محمد سعید حکیم» نے اربعین حسینی کے موقع پر ایک کروڑ سے زائد عاشقان حسین علیہ السلام کے اجتماع کا شکریہ ادا کیا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ سید محمد سعید حکیم نے ایک بیان میں کئی ملین عاشقان حسینی کے کربلا کی طرف پائے پیادہ سفر کرنے اور اربعین حسینی میں شرکت کے سلسلے میں عزاداران و زائرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عظیم اجتماع کو ایمان اور اقدار سے تمسک کی عظیم ترین تقریب قرار دیا۔انہوں نے اس بیان میں کہا ہے کہ عراق کی سرزمین حالیہ ایام میں مؤمنین کے توسط سے پرشکوہ جشن ایمانی  کی شاہد تھی اور مؤمنین نے پائے پیادہ رنج سفر برداشت کرتے ہوئے عشق اور ولایت پذیری اور اقدار سے تمسک کا زبردست مظاہرہ کیا چنانچہ میں ان کی اس وفاداری کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور اللہ تعالی سے ان کے اعمال کی قبولیت کی التجا کرتا ہوں۔آیت اللہ سید محمد سعید حکیم نے کربلا میں بم دھماکوں نے شدید الفاظ میں مذمت کی جن کے نتیجے میں کئی عاشقان نواسۂ رسول (ص) شہید اور زخمی ہوئے۔انھوں نے کہا: یہ جرائم ان ناامنیوں کا تسلسل ہیں جو گذشتہ کئی مہینوں سے جاری ہیں اور ان کا سبب سیکورٹی اداروں میں بعثی عناصر کا اثر و رسوخ ہے اور ان حوادث اور واقعات کی بنا پر اس بات کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ واضح ہوجاتی ہے کہ ان اداروں کو ان عناصر سے پاک کیا جائے اور عراقی شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔.........................../110